پاکستان
05 جنوری ، 2014

پشاور میں دہشتگرد حملے کی دھمکیوں کے بعد شہر میں سکیورٹی الرٹ

پشاور میں دہشتگرد حملے کی دھمکیوں کے بعد شہر میں سکیورٹی الرٹ

پشاور…پشاور میں دہشتگرد کاروائیوں کی دھمکیوں کے بعد شہر میں سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے فون کالز ٹریس کی ہیں۔ جن میں اتوار کے روز پشاور کے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی باتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اطلاعات موصول ہونے کے بعد کینٹ اور اندرون شہر سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔ چرچز، جامع مساجد، تجارتی مراکز اور دیگر حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ کینٹ ایریا میں قائم ناکوں پر نگرانی بھی سخت کردی گئِی ہے۔

مزید خبریں :