05 جنوری ، 2014
لاہور…وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فلم کے ذریعے تہذہبی ، ثقافتی ، ملی اور تاریخی روایات سے نئی نسل کو آگاہ کیا جاسکتا ہے، پاکستان فلم ایگزی بیٹرز اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفدنے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فلم ابلاغ کا موٴثر ذریعہ ہے ،سماجی اور معاشرتی مسائل کی نشاندی کے لیے فلم اہم کردار ادا کر سکتی ہے،انہوں نے اس موقع پر فلم انڈسٹری اور سینما گھروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ۔