05 جنوری ، 2014
کراچی… تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم نہیں ہونی چاہئے، اس دھرتی کی موجودہ حیثیت ہی قائم رہنی چاہیے ۔کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے پات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ11مئی کے انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن ہوئے تو جمہوریت کی خدمت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ سیاسی نظام کو توڑنے نکلی ہے اس بار خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں واضح فرق نظر آئے گا، اور طاقت نچلی سطح تک منتقل ہوگی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان حیدر آباد تشریف لا رہے ہیں اور جلداپنی رابطہ مہم کا آغاز کرئیں گے۔