دلچسپ و عجیب
29 مارچ ، 2012

برطانیہ میں کافی کا بڑھتا ہوا رجحان،زیادہ لوگ کافی بنانا نہیں جانتے

برطانیہ میں کافی کا بڑھتا ہوا رجحان،زیادہ لوگ کافی بنانا نہیں جانتے

لندن …ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کافی کے استعمال میں دن بدن اضا فہ ہورہاہے جس کے تحت ایک عام برطانوی شخص اپنی پوری زندگی میں15ہزار 6سو پاؤنڈکی رقم کافی پینے میں خرچ کر دیتا ہے ۔ 2ہزار افراد پر کئے جانے والے اس سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک اوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا برطانوی فرد ایک ہفتے میں پانچ پاؤنڈ کافی خریدنے میں صرف کرتا ہے جبکہ زیادہ تر افرادخودکافی بناناتک نہیں جانتے اور دکانوں سے بنی بنائی کافی خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اس سروے سے حاصل ہونے والے نتائج میں ایک نہایت دلچسپ بات یہ بھی واضح ہوئی ہے کہ37فیصد برطانوی افرادکافی بنانے کی مشین کے استعمال سے بھی ناواقف ہیں۔

مزید خبریں :