پاکستان
08 جنوری ، 2014

خصوصی عدالت پر ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ

خصوصی عدالت پر ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد…پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت پر ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جسٹس فیصل عرب نے کہا ہے کہ فیصلہ ایک دو روز یا آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ غداری کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ پرویز مشرف کے وکیل انور منصورنے دلائل دیئے کہ خصوصی کورٹ ایکٹ کی دفعہ 13 میں کہا گیا ہے کہ اس پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق نہیں ہوگا۔اکرم شیخ نے کہا کہ خصوصی عدالت کے قانون میں کوئی خلا یا سقم نہیں،اگر کوئی کمی ہے تو وہاں عمومی اور ریاستی قوانین کا اطلاق ہو گا۔ غداری کیس پر کارروائی فوجداری نوعیت کی ہے ، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت جرائم کو ضابطہ فوجداری کا تابع کیا گیا ہے ،خصوصی عدالت کو وہ تمام اختیارات حاصل ہیں جو ہائی کورٹ کے دائرے میں نہیں آتے ، 1980 میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ جہاں خصوصی قانون خاموش ہو، وہاں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہو گا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد خصوصی عدالت پرضابطہ فوجداری کے اطلاق بارے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید خبریں :