09 جنوری ، 2014
لاس ویگاس…امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والا کنزیومر الیکڑانک شو منفر اور جدید اشیا کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔اس شو میں موجود ہے۔ ٹیلی کانفرنس کرنے والاروبوٹ ڈبل جس نے آنے والوں کو ویلکم کہا، آئی پیڈ سے چلنے والا ڈبل ڈھائی ہزارڈالر کا ہے۔ڈبل گھر میں مہمانوں کی تواضع کرسکتا ہے تو دفتر میں باس کے ساتھ میٹنگ بھی۔یہ ہے الیکٹرونک بائیک جس کا ہر موڈ مختلف جگہوں کی سیر کرائے گا۔اس پر بیٹھ کر آپ پہاڑی علاقوں کا سفر بھی کرسکتے ہیں اور کسی عام سڑک پر بھی چل سکتے ہیں۔شومیں پودوں کے لیے رکھا گیا ہے سینسر گرین جو روشنی ، درجہ حرارت ، اور مٹی میں نمی کا اندازہ لگا کر وبتائے گا کہ پودے کو پانی کی کب ضرورت ہے ۔کنزیومر الیکڑونک شو میں ائیرڈرون فلیٹ اورانرجی سیونگ ڈی ٹیکٹر بھی موجود ہیں جبکہ تھری ڈی پرنٹنگ ڈیوائس سے بنے موسیقی کے آلات سے بھی لوگ محظوظ ہورہے ہیں۔