30 مارچ ، 2012
نئی دہلی…این جی ٹی…دہکتے کو ئلے اگر جسم کے کسی بھی حصے پر لگ جائیں جو تکلیف اور جلن سے انسان کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس کی من پسند غذا آگ میں تپتے کوئلے اور لائٹ بلب ہیں۔Ambuli Abu نا می یہ شخص اپنی اس مضرِ صحت عادت سے واقف ہے لیکن اس کے سرپر عالمی ریکارڈ قائم کر نے کی دُھن سوار ہے جس کے باعث وہ تکلیف کو ایک طرف رکھ کر چمٹے کے ذریعے آگ پر دہکتے انگارے کھا تا نظر آتاہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ لائٹ بلب اور گرم کوئلے کھانے سے اس کی زبان اور معدے پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں لیکن ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے وہ کچھ بھی کر نے کو تیار ہے۔