14 جنوری ، 2014
کوئٹہ …کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبیﷺکاجلوس ختم ہونے پر موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس تین بجے کے بعد سے بحال ہونا شروع ہوگئی اور چند منٹ کے اندر تمام فون نیٹ ورکس سروس بحال ہوگئیں، کوئٹہ میں موبائل فون سروس بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صبح سات بجے بند کردی گئی تھی اور شام پانچ بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم جلوس دوپہر ڈھائی بجے اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعد آدھے گھنٹہ بعد موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔