15 جنوری ، 2014
کراچی… وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نواب شاہ میں ٹریفک حادثے کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ سے طلب کرلی ہے ، حادثے میں 20 طلبا و طالبات ، ایک اسکول ٹیچر اور وین ڈرائیور سمیت 22افراد جاں بحق ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی تعزیت کی ۔