15 جنوری ، 2014
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں بلدیاتی انتخابات فروری سے بڑھا کر مارچ میں کروانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو دے دی ہے ، جس پر الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری نے الیکشن کمیشن اجلاس میں مو قف اپنایا کہ فروری میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرواسکتے ، مارچ کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہے ، اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے کے پی کے حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کا فیصلہ آیندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا ، انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اور کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی مکمل نہیں۔