پاکستان
15 جنوری ، 2014

طالبان سے مذکرات پرمتفق جماعتیں پیچھے ہٹ گئیں، عمران خان

طالبان سے مذکرات پرمتفق جماعتیں پیچھے ہٹ گئیں، عمران خان

خوشاب…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذکرات پرمتفق جماعتوں نے قلابازی کھالی اور پیچھے ہٹ گئیں،عابد شیر علی کوبجلی چوری روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا خوشاب میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیسکو ان کے حوالے کیا جائے، وہ سستی بجلی بناکر لوگوں کو فراہم کریں گے۔عمران خان نے خوشاب میں جلسے سے خطاب میں وزیر مملکت عابد شیر علی پر بھی تنقیدکی۔عمران خان نے عابد شیرعلی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کے الزام لگانے والا نالائق شخص بتائے پیسکو کس کے ماتحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی بجلی چوری نہیں روک سکے تو اس کے ذمے دار وہ خود ہیں،انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ طالبان سے مذکرات کی بات پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔لیکن اب تمام جماعتیں اس موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہیں، طالبان سے مذاکرات پر تحریک انصاف کے سوا باقی تمام جماعتوں نے قلابازی لگالی۔

مزید خبریں :