پاکستان
15 جنوری ، 2014

مشرف سے یکجہتی کیلئے ایم کیوایم ، آل پاکستان مسلم لیگ کااسلام آبادمیں مظاہرہ

مشرف سے یکجہتی کیلئے ایم کیوایم ، آل پاکستان مسلم لیگ کااسلام آبادمیں مظاہرہ

اسلام آباد…پرویزمشرف سے یک جہتی کے اظہار کیلئے ایم کیو ایم اور آل پاکستان مسلم لیگ کے حامیوں نے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا۔ سابق صدرکے وکیل احمد رضا قصوری کہتے ہیں کہ ڈاکٹروں نے اجازت دی تو پرویزمشرف اسپتال سے عدالت ضرور پیش ہوں گے۔ پرویز مشرف سے یک جہتی کے اظہار کیلئے متحدہ قومی موومنٹ، آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن اور سابق صدر کے وکلا نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے۔ اس موقع پر ”الطاف پرویز بھائی بھائی“ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ پرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ ڈاکٹروں نے اجازت دی تو پرویزمشرف ضرورعدالت جائیں گے، پرویز مشرف عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں۔ ایم کیو ایم کے میاں عتیق نے کہا کہ الطاف حسین نے پرویزمشرف سے یک جہتی کے اظہار کیلئے ملک بھر میں جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے، پرویز مشرف اکیلے نہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ پرویز مشرف کو غدار کہنا پاک فوج کی توہین ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف پرویز مشرف سے بدلہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :