پاکستان
15 جنوری ، 2014

کراچی سرکلر ریلوے:جاپانی کمپنی فنڈز دینے کا فیصلہ اگلے ماہ کریگی، اسحاق ڈار

کراچی سرکلر ریلوے:جاپانی کمپنی فنڈز دینے کا فیصلہ اگلے ماہ کریگی، اسحاق ڈار

کراچی…وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کراچی سرکولر ریلوے کیلئے جاپانی ادارہ فروری میں فنڈز دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے بتایاکہ10سال میں پانی کی قلت کا خدشہ ہے، داسو اور دیا مر بھاشا ڈیم پر کام کر ر ہے ہیں، جبکہ رواں مالی سال ہی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر تک لے آئیں گے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں تاجر اورصنعت کار برادری کے افراد سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے اقتدار میں آتے ہی بجلی، معاشی ترقی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چیلنج کے طور پر لیا ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ ڈالر کی آمد کے مقابلے ادائیگیوں کا زیادہ ہونا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ تاجروں کے ایف بی آر سے متعلق تمام مسائل حل کیے جائیں گے،کراچی سرکولر ریلوے کے لیے جاپانی ادارہ فروری میں جائزہ لیکر 2 ارب ڈالر دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گا۔ایک سوال پر اسحاق ڈار نے بتایاکہ 34 وزارتوں میں خفیہ فنڈز پر پابندی لگا دی گئی ہے، خفیہ فنڈز صرف آئی ایس آئی اور آئی بی کے زیراستعمال رہیں گے۔

مزید خبریں :