پاکستان
15 جنوری ، 2014

ملتان:موٹرسائیکل رکشہ اور ٹرک میں تصادم،10 طلبا زخمی

ملتان:موٹرسائیکل رکشہ اور ٹرک میں تصادم،10 طلبا زخمی

ملتان…ملتان کے نواحی علاقے میں موٹر سائیکل رکشہ اور ٹرک ٹکرا گئے۔ حادثے میں 10طلبا زخمی ہوگئے جنہیں بہاول پور اور ملتان کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے بستی ملوک میں موٹرسائیکل رکشہ اور ٹرک کے تصادم میں زخمی 5طلبا کو نشتراسپتال ملتان اور 5طلبا کو وکٹوریہ اسپتال بہاول پور منتقل کردیاگیا ہے۔ نشتر اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کے ٹانگوں اور سر میں چوٹ آئی ہے، تمام طلبا کی عمر 13سے 16سال کے درمیان ہے۔ رکشہ ڈرائیور کاشف بھی حادثے میں زخمی ہوا جبکہ ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔

مزید خبریں :