30 مارچ ، 2012
پشاور… محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ڈینگی مرض کی روک تھام کے لیے صوبہ میں اسپیشل فیور کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نئی حکمت کے تحت اپریل کے مہینے ہی سے صوبہ کے تمام اضلاع میں اسپیشل فیور کلینکس قائم کر دیے جائینگے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی اسپرے کی ادویات کی مقدار بھی بڑھادی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے ڈینگی مرض کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس میں مرض کی روک تھام کے بارے میں تحریری مواد تعلیمی اداروں سمیت پبلک مقامات میں تقسیم کیا جائے گا۔