30 مارچ ، 2012
پیرس…این جی ٹی…فرانس میں ڈیجیٹل آرٹ کے مقابلے(Digital Art Competition) کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر ڈیجیٹل آرٹسٹوں نے اپنی فنکارانہ صلا حیتوں کو پیش کر نے کیلئے شرکت کی۔ اس مقابلے میں شرکاء نے رنگ برنگی لائٹوں اور گاڑیوں کے باہمی ملاپ سے منفرد ڈیجیٹل آرٹ کے نمونے پیش کیے جنہوں نے پل بھر میں رنگ ،ڈیزائن اور انداز بدل کر ،دیکھنے والوں کوحیران کر دیا ۔اس مقابلے میں جاپان سے تعلق رکھنے والے 37سالہ ڈیجیٹل آرٹسٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ کر میدان مار لیا جس کا ڈیجیٹل آرٹ اپنی انفرادیت کے باعث پہلے انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔