پاکستان
16 جنوری ، 2014

کراچی: پر تشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی: پر تشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ راہگیر اور ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں شفیق موڑ پر گشت پر معمور تیموریہ تھانے کی پولیس وین کو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں وین میں سوار 2 پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل جاوید اورکانسٹیبل آصف موقع پر جاں بحق ،جبکہ ایک راہگیراورایک پولیس اہلکار سلیم زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے چلے ہو ئے خول تحویل میں لے لئے۔دوسری جانب شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔اْدھر بلدیہ ٹاون کے علاقے رشید آباد میں گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔

مزید خبریں :