پاکستان
16 جنوری ، 2014

کراچی:کلفٹن میں 10 سالہ گھریلو ملازم زخمی، معاملہ پیچیدہ ہوگیا

کراچی:کلفٹن میں 10 سالہ گھریلو ملازم زخمی، معاملہ پیچیدہ ہوگیا

کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں 10 سالہ گھریلو ملازم ہریش کے زخمی ہونے کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا،10 سالہ ہریش کا تعلق میر پورخاص کے علاقے محمد خان جونیجو سے ہے، دو ماہ قبل وہ کراچی میں اپنے رشتے دار کے ہمراہ آیا اور 2 ہزار روپے ماہوار پرملازمت کر لی ، گزشتہ رات پر اسرار طور پر عمارت سے گر کر زخمی ہوا تو اسے جناح اسپتال طبی امداد کے لئے لایا گیا۔ چھٹی منزل سے گر کر زخمی ہونے والے ہریش کی رپورٹ دکھاتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ بچہ اتنی اونچائی سے نہیں گرا۔ہریش کے ڈاکٹر پروفیسر ستار ہاشم کی رائے بھی ڈاکٹر سیمی جمالی سے مختلف نہیں۔زخمی بچے کی عیادت کے لئے اسپتال آنے والے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بچے پر تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے۔ کہانی کچھ بھی ہو لیکن ہریش کی آنکھوں میں کرب اور تکلیف کا احساس نمایاں نظر آرہا ہے۔کلفٹن میں 10 سالہ بچے کے زخمی ہونے کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے ، اسپتال میں بچے کی مرہم پٹی کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

مزید خبریں :