پاکستان
16 جنوری ، 2014

احمد رضا قصوری نے جج ،جرنلسٹ سمیت سب کو جانبدار قرار دیا

 احمد رضا قصوری نے جج ،جرنلسٹ سمیت سب کو جانبدار قرار دیا

اسلام آباد…پرویز مشرف کے وکلا کی ٹیم میں شامل ایک وکیل احمد رضا قصوری ہیں، آج عدالتوں کے اندر اور باہر جس نے بھی مشرف سے متعلق کوئی سوال اٹھایا، احمد رضا قصوری نے اسے جانبدار قرار دیدیا، صحافی کے سوال نے تو انہیں آگ بگولا کردیا ،غداری کیس میں مشرف کا دفاع کرنے والے احمد رضا قصوری کو آج مشرف سے متعلق سوال کرنے والا ہر فرد غدار یا طرف دار نظر آیا، جج ہوں یا جرنلسٹ آج انہوں نے سب کو جانبدار قرار دیا،صحافی کے سوال نے تو ان کا خون ہی کھولا دیا،خصوصی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران انہوں نے آج بھی اکرم شیخ کو نہیں چھوڑا اور ان پر پراسیکیوٹر ہونے اور مشرف کا میڈیا ٹرائل کرنے کے روایتی اعتراضات جڑدئے۔ایک اور کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو وہاں بنچ کے رکن جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے جانبداری کی شکایت کی جس پر وہ بنچ سے علیحدہ ہوگئے ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ عدلیہ جانبدار نہیں ، ہم سب خدا کو جوابدہ ہیں۔مشرف کا دفاع کرنے والوں میں اور بھی کئی وکیل ہیں، مگر ان ایسا جذباتی لگاوٴ رکھنے والا اور کوئی نہیں ۔

مزید خبریں :