پاکستان
16 جنوری ، 2014

افغانستان کی سرزمین بھی ہمارے کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،پاکستان

 افغانستان کی سرزمین بھی ہمارے کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،پاکستان

اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے، پاکستان کی کوشش ہے کہ لائن آف کنٹرول پر حالات خراب نہ ہوں۔اسلام آباد میں میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس کے تعلقات معمول پر رہیں۔پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی، افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر ایشو کا کوئی فوجی حل نہیں، اسے بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ پاک ایران گیس منصوبہ امریکا نہیں بلکہ فنڈنگ کی وجہ سے سست روی کا شکار ہے۔اٹلی میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے پکڑے جانے والوں میں 25 سے 30 پاکستانی ہیں، ہزاروں پاکستانیوں کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید خبریں :