16 جنوری ، 2014
اسلام آباد… جمعیت علمائے اسلام( ف ) اور فاٹا ارکان کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ،تین وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں نئے وفاقی وزراء کی تقریب حلف برداری ہوئی، صدر ممنون حسین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی ، فاٹا سے رکن قومی اسمبلی عباس آفریدی اورمسلم لیگ ن کے انجینئرخرم دستگیر سے وفاقی وزراء جبکہ جے یوآئی (ف)سے مولاناعبدالغفورحیدری سے وزیرمملکت کے عہدے کاحلف لیا۔