16 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی تیاری کے آخری مراحل میں ہے، پالیسی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے معاون ہوگی۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی خفیہ، اسٹریٹجک اور آپریشنل پر مشتمل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اے پی سی میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں شدت پسندوں سے مذاکرات کا آغاز کیا۔