16 جنوری ، 2014
نوابشاہ…نوابشاہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے بچوں کی آخری یادگار تصویریں جیونیوز کو مل گئیں۔ یہ ذہین بچے نوابشاہ کوئز مقابلے میں حصہ لینے آئے تھے۔ نوابشاہ میں قائم یہ وہ آڈیٹوریم ہے جہاں دولت پور کے اسکول کے بچے کوئز میں حصہ لینے آئے تھے۔ ان تصاویر میں وہ 17بچے بھی شامل ہیں جو حادثے کا شکار ہوگئے۔ آڈیٹوریم ہال کے انچارج شاہد سومرو کے مطابق بچے کوئز میں حصہ لینے کے بعد بہت خوش تھے۔ جیسے ہی وین آئی وہ اس میں ہنستے کھیلتے بیٹھے تھے۔ کیا پتا تھا کہ جو کوئز جیت کر جارہے ہیں وہ حادثے میں زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔