30 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی اسٹاک ایکس چینج کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن اور وزارت خزانہ کو ایکس چینج کی ڈی میوچلائزیشن کی صورت میں 3 سال بعدپندرہ ممبر شپ کارڈ جاری کرنے کی تجویز دی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے سربراہ حاجی غنی حاجی عثمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایکس چینج کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کیلئے ایسے نظام کو اپنا نا ہوگا جس سے اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو تحفظ دیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکس چینج نے ایک خط کے ذریعے ڈی میوچلائزیشن کی صورت میں ساڑھے 3 سال بعد ایکس چینج میں 15 نئے ممبر بنانے کی تجویز دی ہے جس پر سیکیورٹیز اینڈایکس چینج کمیشن نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکس چینج کی ڈی میوچلائزیشن کیلئے جلد نئے مالیاتی مشیر کا تقرر کیا جائے گا۔