30 مارچ ، 2012
برازیلیہ …لمبے ،گھنے اور مضبوط بال ہر عورت کی خواہش ہو تے ہیں لیکن اس آرزو کو پورا کر نے کیلئے طویل مشقت کی بھی ضرورت ہو تی ہے یہی وجہ ہے کہ لمبے بالوں والی خواتین کی تعداد نہایت کم ہے۔لیکن ایک 12سالہ ایسی برازیلین لڑکی بھی ہے جس نے اپنے قدرتی5فٹ اور تین انچ لمبے بالوں کے باعث عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ Natasha Moraes نامی اس لڑکی کے بالوں کی لمبائی اس کے قد کے برابر ہے جو ایک ہفتے کے دوران کُل چار گھنٹے ان کی دھلائی اور روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ ان کو سلجھانے میں لگاتی ہے۔یہ لڑکی غربت کے باعث اپنے بالوں کی قربانی بھی دینے کو تیار ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ ان بالوں کو کاٹ کر 5ہزارڈالر کے عوض بیچنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے جنھیں Extensions Hair کیلئے استعما ل کیا جائے گا۔