صحت و سائنس
22 جنوری ، 2014

پاکستان میں دل کے نقص کیساتھ پیدا ہونیوالے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ

 پاکستان میں دل کے نقص کیساتھ پیدا ہونیوالے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ

پشاور…پاکستان میں دل کے نقص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے،پاکستان میں ہر سال کئی بچے دل میں نقص لیے پیدا ہو رہے ہیں۔ایسے 80 فیصد بچوں کے دل میں سوراخ اور باقی کے دل کے والو میں نقص ہوتا ہے۔ د ل میں سوراخ والے بچے کو سانس لینے میں دشعواری ہوتی ہے ہاتھ پاؤں نیلے پڑجاتے اور بھوک نہیں لگتی۔ طبی ماہرین خاندان میں شادیوں کا اس مرض کا اہم سبب قرار دیتے ہیں۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مطابق جو بچے دل کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ان پر نزلہ، زکام، ڈائریا، نمونیہ جیسی موسمی بیماریاں جلد حملہ آور ہو تی ہیں کیو نکہ ایسے بچوں میں قوت مدافعت بہت کم ہو تی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداوشمار کے مطابق ہر سال پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے اوسط 11 بچے دل میں نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ادویات کے ذریعے کیا جا تا ہے تاہم بڑی تعداد میں مریضوں کو آپریشن تجویز کیا جا تا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں امراض قلب میں مبتلا بچوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا ئے تو کئی بچوں کی زندگیا ں بچائی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں :