صحت و سائنس
22 جنوری ، 2014

پاکستان میں کانگو ، سارس ، انتھراکس اور ڈینگی کی باآسانی تشخیص ممکن

 پاکستان میں کانگو ، سارس ، انتھراکس اور ڈینگی کی باآسانی تشخیص ممکن

اسلام آباد… پاکستان میں کانگو ، سارس ، انتھراکس ، ڈینگی اور خطرناک اقسام کے انفلوائنزا کی باآسانی تشخیص ممکن ہوگئی ، پہلی بائیو سیفٹی لیبارٹری کا افتتاح کردیاگیا۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں پہلی بائیو سیفٹی لیبارٹری (لیول تھری) کاافتتاح وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسزسائرہ افضل تارڑ نے کیا۔ اس موقع پر منعقد ہ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ڈاکٹر برجیس نے بتایاکہ جدید نوعیت کی اس لیبارٹری میں بیکٹیریا اوروائرل انفکشنز کی پیچیدگیوں کی تشخیص ممکن ہوگئی۔

مزید خبریں :