30 مارچ ، 2012
پشاور…ممبر نیشنل ٹاسک فورس انسداد پولیو عذرا پلیجو نے کہا ہے کہ دنیا میں پولیو کے پچاس فیصد کیس پاکستان میں موجود ہیں۔ وہ پشاور میں پولیو کے حوالے سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں۔عذرا پلیجو نے کہا کہ دنیا میں اس سال سامنے آنے والے پولیو کیسوں میں سے پچاس فیصد افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلانا ہوگی۔ممبر نیشنل ٹاسک فورس نے بتایا کہ اس سال اب تک فاٹا سے پولیو کے چھ کیس سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تمام والدین کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو انسدادپولیوکے قطرے پلانے ہوں گے۔