صحت و سائنس
25 جنوری ، 2014

پشاور:پولیو سمیت 9بیماریوں کیخلاف اتوار کو مہم چلائی جائے گی

پشاور:پولیو سمیت 9بیماریوں کیخلاف اتوار کو مہم چلائی جائے گی

پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں انسداد پولیو مہم سمیت 9مختلف بیماریوں کے خلاف اتوار کو مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے پشاور میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیئے ہیں۔ نواحی علاقے متنی میں انسدادپولیو مہم چلانے میں مقامی امن لشکررضاکارپولیس کو تعاون فراہم کریں گے۔ خیبر پختونخواحکومت نے پشاورمیں ”صحت کا انصاف“ کے نام سے مختلف نو بیماریوں کے خلاف مہم اتوارکے روز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں انسدا پولیومہم بھی شامل ہے۔ مہم غیر معینہ مدت تک ہر اتوار کو چلائی جائے گی۔ اتوار کو مہم چلانے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر کیاگیا ہے۔ مہم کے دوران پولیس حکام اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت پشاور میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران 5سو سے زیادہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی اضافی نفری متعلقہ تھانوں میں تعینات کردی گئی ہے جو پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ مہم کے دوران بھی سرچ آپریشن جاری رکھے گی۔ قبا ئلی علاقوں سے آنے والے راستوں کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ دوسری جانب نواحی علاقے متنی میں انسدادپولیو مہم چلانے میں مقامی امن لشکر پولیس کو تعاون فراہم کریں گے۔ ادیزئی،شیریکرہ، اضاخیل اورملحقہ علاقوں کے عمائدین نے پولیو مہم کی مکمل حمایت کی ہے۔ اتوار کو انسداد پولیو مہم میں 100سے زیادہ امن لشکررضا کارپولیو ویکسین پلائیں گے۔

مزید خبریں :