31 مارچ ، 2012
لندن… این جی ٹی…با دشاہوں کے تاج اور زیورات عوام کے لیے ہمیشہ کی دلچسپی کا مر کز ہو تے ہیں اوراب ملکہ بر طانیہ کے شاہی دور میں انکے زیرِ استعمال رہنے والے تاج اور بیش قیمت زیوارت کو قر یب سے دیکھا جا سکے گا ۔ برطانوی ملکہ کی تاج پو شی کے ساٹھ سا ل مکمل ہو نے پر ٹاور آف لندن میں ملکہ ایلزبتھ دوئم اور دیگر شاہی حکمرانوں کے تا ج اور زیوارت کی عام نما ئش کاآغازکردیا گیا ہے۔ اس نمائش میں ملکہِ برطانیہ کی تاج پوشی کے موقع پر پہنا ئے جانے والے تا ج سمیت انکی تاج پوشی کی تقریب کی فوٹیج،کوہِ نور جڑا تاج،مختلف ادوار میں بادشاہوں اور ملکاؤں کے شاہی چوغے اورانکے مختلف تاج اور جواہرات سمیت کئی دیگر یادگاری اشیاء عام عوام کے لیے پیش کی گئی ہیں۔