27 جنوری ، 2014
لندن… این جی ٹی…نزلے زکام کے علاج کے لئے اب دوائیں استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ قہقہے لگاتے جائیں اور فلو کو دور بھگاتے جائیں۔جی ہاں ایسا کہنا ہے برطانوی طبی ماہرین کا جنہوں نے ایک نئی تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ قہقہے ہی زکام کا سب سے بہترین اور آزمودہ علاج ہیں۔اسٹڈی کے دوران کئی مریضوں کو مزاحیہ فلمیں دکھائیں گئیں جس دوران انہوں نے خوب دل کھول کر قہقہے لگائے اور خود کو ہشاش بشاش اور تروتازہ محسوس کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قہقہے لگانے سے بلڈ پریشر اور انسانی قوت مدافعت بہتر بنانے میں خاصی مدد ملتی ہے اس لئے ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں تاکہ آپ کی زندگی صحت مند گزرے۔