صحت و سائنس
28 جنوری ، 2014

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری غیرمعیاری قرار

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری غیرمعیاری قرار

کراچی…وزارت داخلہ اور محکمہ انسداد منشیات نے سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو غیرمعیاری قرار دیتے ہو ئے قابل کیمیکل ایگزامنر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں صوبے سندھ میں واحد سرکاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو غیرمعیاری قرار دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات،کیمیکل ،آلات اوردیگر سازوسامان کی جانچ کے لیے اسے سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجا جاتا ہے۔ لیبارٹری کو وزارت داخلہ اور محکمہ انسداد منشیات نے غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔جیو نیوز کو حاصل ہونے والے خط کے مطابق وزارت داخلہ اور محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ لیبارٹری میں منشیات کو جانچنے کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔جس کے باعث ملزمان باآسانی عدم شواہد کی بنا پر رہا ہوجاتے ہیں۔لیبارٹری کو جدید آلات مہیا کیے جائیں تاکہ منشیات کی ٹیسٹنگ کا عمل بہتر کیا جاسکے،خط میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ چیف کیمیکل ایگزامنر ڈاکٹر فضل الٰہی میمن منشیات کی جانچ پڑتال کرنے کے اہل نہیں ہیں اور ان کی جگہ کسی اہل افسر کو تعینات کیا جائے۔

مزید خبریں :