پاکستان
31 مارچ ، 2012

میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس 5 اپریل کو طلب کرلیا گیا

میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس 5 اپریل کو طلب کرلیا گیا

اسلام آباد … میمو کمیشن کا اجلاس 5 اپریل کو طلب کرلیا گیا، جس میں حسین حقانی اور یاسین ملک کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے میمو کمیشن کا اجلاس 5 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں یاسین ملک کے بیان پر جرح کی جائے گی۔ میمو اسکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی اور یاسین ملک کو بھی میمو کمیشن کے اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میمو کمیشن نے وزارت خارجہ کے حکام کو خفیہ دستاویزات سمیت 5 اپریل کے اجلاس میں طلب کیا ہے اور حسین حقانی کا امریکا میں بطور پاکستانی سفیر خفیہ خط و کتاب کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :