31 مارچ ، 2012
اسلام آباد … چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ مرمت کے باعث بند کردیا گیا، 300 میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کو مرمت کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث پلانٹ سے پیدا ہونیوالی 300 میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کی مرمت میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔