کاروبار
30 جنوری ، 2014

زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے،اسحاق ڈار

 زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد…وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مارچ تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے اور اسی سال میں یہ ذخائر 16 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔اسلام آباد میں دبئی اسلامک بینک کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ حکومت سرکاری کارپوریشن میں اپنے حصص کم کریگی ، جس پر دبئی اسلامک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جنید احمد نے کہا کہ وہ نج کاری کے معاملات میں حکومت کو تکنیکی معاونت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ بینک پاکستان میں اسلامی سرمایہ کاری بانڈ، سکوک میں بھی دل چسپی رکھتا ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے مختلف معاملات بھی زیر غور آئے۔

مزید خبریں :