کاروبار
30 جنوری ، 2014

گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور مستعفی ،وزیر خزانہ نے منظور کر لیا

 گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور مستعفی ،وزیر خزانہ نے منظور کر لیا

کراچی… گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور مستعفی ہوگئے ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کا استعفیٰ 31 جنوری کے بعد موثر ہوگا،یاسین انور 31 جنوری تک اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ نئے قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک کے نام کا اعلان 31 جنوری کو کیا جائے گا اور آئی ایم ایف سے ہونیوالی بات چیت میں قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک ہی شرکت کریں گے۔ یہ بات چیت فروری کے پہلے ہفتے میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

مزید خبریں :