31 جنوری ، 2014
کراچی…جناح ٹرمینل پر آنے والے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کسٹمز کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق ایک مسافر کی جانب سے زائد مقدار میں موبائل لانے پر کسٹمز نے ضبط کیے تاہم کورٹ کے فیصلے کے تحت ڈیوٹی ادائیگی کے بعد بھی مسافر کو نہ مل سکے ، کسٹمز زرائع کے مطابق موبائل فونز اسلیے نہیں مل رہے کیونکہ وہ جس مقام پر رکھے گئے تھے وہاں سے غائب ہیں اور اب انکی جگہ صرف خالی ڈبے موجود ہیں، دوسری طرف ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے، ملوث افراد کیخلاف سخت ترین کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سامان ائیر لائن اور دیگر جگہوں سے بھی گزرتا ہے اور یہ کہ تحقیقات میں سارے معاملات سامنے رکھے جارہے ہیں۔