31 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں دومیل رقبے پر پھیلی بَگ بروک (Bugbrooke) نامی نہر میں آج کل ایک دیوقامت بطخ نے قبضہ جمایاہواہے جو یہاں تفریح کی غرض سے آنے والے افرادکے لئے دہشت کا سبب بنی ہوئی ہے۔ 4 فٹ اونچی اور8فٹ تک پھیلے ہوئے غیر معمولی بڑے پَروں کی حامل اس بطخ کومقامی افراد نے ٹائسنTyson) ( کا نام دیا ہے ۔ سفید رنگت کی حامل یہ بطخ حال ہی میں اپنی بڑے پروں کو پھڑپھڑاتے ہوئے تیزی سے ایک بیس سالہ کشتی سوار پر بھی حملہ آور ہوئی جو اُس وقت اپنی چھوٹی سی کشتی میں چپو چلاتا ہواسیر کر نے میں مصروف تھا۔ اس حملے کے دوران جیسے جیسے یہ بطخ اپنے پَر پھیلائے اس کے قریب آئی تو اس نے بچنے کے لئے کشتی مخالف سمت میں تیرا نا شروع کر دی لیکن بلاا ٓخر بطخ نے اسے پانی میں گِراہی دیا۔ واضح رہے کہ ٹائسن کی دہشت کی زد میں اب تک چار افراد آچکے ہیں جس کے باعث حفاظتی اقدام کے طور پرانتظامیہ نے اس نہر میں تیراکوں اور کشتی سوار وں سمیت تفریخ کے غرض سے آنے والے افراد کا داخلہ ممنوعہ قرار دے دیاگیا ہے ۔