31 جنوری ، 2014
کراچی…سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں دوائیں خریدنے کیلئے سینٹرائلز کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ماہرامراض اطفال ڈاکٹر غفار بلو اور معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی شامل ہیں۔محکمہ صحت نے سمری وزیراعلیٰ سندھ کوبھجوادی۔ طبی ماہرین پرمشتمل 7رکنی کمیٹی سندھ بھر کے لیے دوائیں خریدے گی،جس میں معروف سرجن، پروفیسر، فارمسٹس شامل ہوں گے۔ سندھ میں پہلی بار محکمہ صحت کا کوئی افسر دواوٴں کی خریداری میں شامل نہیں ہوگا۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں سالانہ اربوں روپے کی دوائیں خریدی جاتی ہیں۔