کاروبار
01 فروری ، 2014

کنٹرول لائن کے دونوں طرف پاک بھارت تجارت بحال کرنے پر اتفاق

کنٹرول لائن کے دونوں طرف پاک بھارت تجارت بحال کرنے پر اتفاق

اسلام آباد…بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن کے آرپار تجارت بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بھارت کی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ کی جانب سے انہیں تجارت بحالی کے حوالے سے ہدایات موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد تین فروری سے آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت بحال ہوجائے گی۔ کشمیری عوام کے درمیان چلائی جانیوالی بس سروس پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔ بھارت نے منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کرکے 18جنوری سے کنٹرول لائن کے آرپار تجارت بند کردی تھی۔

مزید خبریں :