04 فروری ، 2014
لندن… لندن انڈر گراؤنڈ کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں کل شام سے 48گھنٹے کی ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے جس سے لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ ہڑتال ریل، میری ٹائم، ٹرانسپورٹ یونین کے اراکین اور ٹرانسپورٹ سیلریڈ اسٹافس ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جارہی ہے اور کل شب نو بجے سے اڑتالیس گھنٹوں تک جاری رہے گی۔ یونین کا کہناہے کہ یہ ہڑتال ٹیوب ٹکٹ آفسز کے بند کیے جانے پر کی جارہی ہے جن سے ایک ہزار نوکریاں ختم ہوجائیں گی اور اس معاملے پرمذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔