صحت و سائنس
04 فروری ، 2014

کینسر کے متعلق شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن

کینسر کے متعلق شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن

پشاور…پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سال 2013کے دوران سرطان کے40 ہزار سے زائد کیس رجسٹر کیے گئے۔2012میں یہ تعداد تقریباً 38ہزار تھی۔تمباکو نوشی کی وجہ سے اکثر مرد منہ، گلے اور پھیپڑوں کے سرطان کاشکار بنے۔ جب کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان کی شرح زیادہ رہی۔خیبر پختونخوا میں کینسر کے چار بڑے اور بعض چھوٹے سرکاری و غیرسرکاری اسپتال قائم ہیں۔ پشاور،سوات، بنوں، ڈی آئی خان اورایبٹ آباد میں قائم ان اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کا علاج کیاجا رہا ہے تاہم بعض پیچیدہ کیسز کا علاج خیبر پختونخوا میں ممکن نہیں۔کینسر کی دو سو سے زائد اقسام ہیں، جن کاعلاج ممکن ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے قائم سینٹرز کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید خبریں :