پاکستان
04 فروری ، 2014

جے یوآئی(ف)کامذاکرات میں شامل نہ ہوناافسوسناک ہے،مفتی کفایت اللہ

جے یوآئی(ف)کامذاکرات میں شامل نہ ہوناافسوسناک ہے،مفتی کفایت اللہ

پشاور…جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کامذاکرات میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے، مذاکرات میں کردار ادا کرنے کیلئے تیاری کی ہوئی تھی۔ مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں میری جدوجہد شامل تھی، اتحادی ہونے کے باوجود جے یو آئی (ف) کا مذاکرات میں شامل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن کے تحت امیرفضل الرحمان کی اطاعت کا پابند ہوں، خواہش ہے کہ فضل الرحمان ذاتی حیثیت سے مذاکرات میں شمولیت کی اجازت دیں۔ مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ طالبان نے رابطہ کیا تھا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، امید ہے طالبان میری پوزیشن سمجھیں گے۔

مزید خبریں :