04 فروری ، 2014
لاہور…ہر موسم کا کچھ اپنا ہی رنگ ڈھنگ اور اپنے ہی پہناوے ہوتے ہیں لیکن موسم ہو سردیوں کا اور شدید سردی پیروں کے راستے جسم میں سرایت کرنے لگے تو کچھ نئے قسم کے پہناوے پہلے ضرورت اور پھر نت نئے فیشن کی صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ سردی لگے تو گرم کپڑے پہن کر سکون اور راحت ضرور مل جاتی ہے، لیکن یہی ٹھنڈ پیروں کو جما دے تو تو خود کو کھڑا رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کا بھی حل تلاش کر لیا لاہور کی خواتین نے۔ کسی نے اینکل بوٹس کو ترجیح دی توکسی کی پسند بنے عگز۔ سردی کا حل بھی اور اسٹائل کا اسٹائل بھی۔ لانگ لیدر ڈریس بوٹس کا اسٹائل ہویا پھر مڈ کالف لینتھ بوٹس کی ورائٹی۔ جس کی جو پسند۔ وہی پہناوے کا حصہ۔ فیشن کے اس دور میں لانگ بوٹس کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ پہناوے سردی سے بچانے کی ساتھ دلکش اسٹائل بھی دیتے ہیں، لانگ بوٹس سرد موسم کی ضرورت ہی نہیں بلکہ فیشن بھی ہیں، جو سردیوں سے بچاتے تو ہیں ہی ساتھ ہی پہننے والے کومنفرد اور جاذب نظر بھی بنا دیتے ہیں۔