پاکستان
05 فروری ، 2014

سوئی: بگٹی کالونی میں 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکا

سوئی: بگٹی کالونی میں 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکا

ڈیرہ بگٹی… بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ سے کردی گئی، جس کے باعث سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بگٹی کالونی کے قریب شدت پسندوں نے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا جس سے گیس ویلز سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔ گزشتہ روز بھی سوئی کے علاقے میں 8انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :