05 فروری ، 2014
مظفر آباد…وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بھارت کو مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کی دعوت دیتے ہیں، قائد اعظم چاہتے تھے پاک بھارت تعلق ایسا ہو جیسے امریکا اور کینیڈا کا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پْرامن حل کیلئے پاکستان آج بھی اپنے موٴقف پر قائم ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے مظفرآبادتک ٹرین سروس چلانے اورسڑکوں کا جال بچھانے سمیت کئی منصوبوں کی بھی نوید سنائی۔ اجلاس سے وزیراعطم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور قائد حذبِ اختلاف راجا فاروق حیدر نے بھی خطاب کیا۔