پاکستان
05 فروری ، 2014

یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں ریلیاں

یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں ریلیاں

لاہور…یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیاسی،مذہبی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ریلیاں نکال رہی ہیں۔اسکولوں کے طلبہ بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے میدان میں نکلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرانے کا مطالبہ کیا۔دن کا آغاز مساجد میں کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادیکیلئے خصوصی دعاوٴں سے ہوا،مختلف شہروں میں تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔گوجرانوالہ میں مختلف مذہبی جماعتوں نے جی ٹی روڑ پر ریلی نکالی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا اور نوشہرہ میں بھی مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالیں ،،میرپورآزادکشمیر میں اسکول کے بچوں نے ریلی نکالی اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کنٹرول لائن کے دونوں طرف آباد کشمیریوں نے بھی ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے ایک دوسرے سے عہد وفا کیا۔اور ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔

مزید خبریں :