01 اپریل ، 2012
منیلا…22مارچ کو دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن مناتے ہوئے اسی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں بھی ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر خصوی پریڈ کا اہتمام کیا گیا جسکے شرکاء نے پریڈ کے اختتام پر دیو ہیکل پانی کا قطرہ تخلیق کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اس منفرد کاوش کے لیے ہر عمر و شعبے سے تعلق رکھتے تقریباً3ہزار افراد نے اپنی تعداد کو اس انداز میں ترتیب دیاکہ ایک پانی کے قطرے کی شکل نمایاں ہوگئی جسے بعدازاں دنیا کے سب سے بڑے ہیومن واٹر ڈراپ کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا۔