پاکستان
07 فروری ، 2014

معروف اداکار غیور اختر لاہور میں انتقال کر گئے

معروف اداکار غیور اختر لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور…ریڈیو،اسٹیج،ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار غیور اختر لاہور میں انتقال کر گئے،وہ کچھ عرصہ سے فالج کے عارضے میں مبتلا تھے۔اداکار غیور اختر کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے سروسز اسپتال لایا گیا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ غیور اختر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ غیور اختر پچھلے کچھ عرصہ سے فالج کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود ریڈیو سے منسلک تھے۔ غیور اختر 1970ء میں شوبز سے منسلک ہوئے،سونا چاندی،خواجہ اینڈ سن،افسر بے کار خاص، فری ہٹ اور گھر آیا میرا پردیسی میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔ فلم ڈائریکٹ حوالدار میں جیلر کا کردار مقبول ہوا۔

مزید خبریں :