پاکستان
07 فروری ، 2014

حکومت طالبان مذاکرات ،امریکا ڈرون حملے روکنے کا اعلان کرے، عمران خا ن

حکومت طالبان مذاکرات ،امریکا ڈرون حملے روکنے کا اعلان کرے، عمران خا ن

اسلام آباد…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن کاکہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے دوران اگر امریکا ڈرون حملے روکنے کا اعلان کردے تو یہ ایک بڑا مثبت اقدام ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکا کے ڈرون حملے روکنے کے اعلان سے حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے وا لے مذاکرات بامعنی ہوسکتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر اگر امن مذاکرات ناکام ہوئے تو شدت پسندوں کیخلاف آپریشن یقینی ہے جس سے دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوگا۔عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذاکرات شروع ہونے کے بعد دہشت گردی کے تین یا چار بڑے واقعات پیش آسکتے ہیں جن سے مذاکرات روک دیے جانے کا اندیشہ بھی ہے۔
۔

مزید خبریں :